میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی کے معاملے پر وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر ہیں،مراد علی شاہ

آئی جی کے معاملے پر وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر ہیں،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اعظم سے ایک بار نہیں کئی بار رابطہ ہوا، ہم ایک پیج پر ہیں، گندم کا بحران گڈز ٹرانسپورٹر کے باعث بنا،موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہئے ۔ انہوں نے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا، پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران ہوا جب گندم ایکسپورٹ کی گئی بعد میں یوکرین سے گندم خریدی گئی جو خراب تھی، اس حکومت نے بھی گندم ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کی جا رہی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف دور حکومت میں بھی وفاق سے تعاون کیا اور اس حکومت سے بھی کر رہے ہیں، موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہیے ۔ انہوں نے کہا سی سی آئی کے اجلاس میں 8 میں سے 6 ممبران نے وزیر اعظم سے کہا کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے ۔وزیر اعلی سندھ نے سیہون میں مجسٹریٹ کی جانب سے لڑکی سے جنسی زیادتی معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس سے امید کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلائیں گے جبکہ حکومت نے مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں