میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھار تی حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے پولیس، پیراملٹری کی 72 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

بھار تی حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے پولیس، پیراملٹری کی 72 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارتی فوج کی 72کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔مقبوضہ جموں کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر سے پولیس اور پیرا ملٹری فوج کی 72 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بھارتی وزارت داخلی امور نے چیف اور ہوم سیکریٹری سری نگرکو احکامات جاری کر دیئے ۔ بھارتی وزارت داخلی امور کی جانب سے 23 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق بھارتی فوجی کمپنیوں کو متعلقہ جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں