معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات
شیئر کریں
اسلام آباد معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ،جہاں ڈاکو اکرم شیخ اور ان کی فیملی سے پانچ لاکھ اورقیمتی اشیا لوٹ کرفرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ کے فارم ہائوس پرڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ،اکرم شیخ بھی ڈکیتی کے دوران فارم ہاوس پرموجود تھے ، ڈاکوئوں نے اکرم شیخ سمیت اہلخانہ کودو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا،ڈاکو5لاکھ روپے اورقیمتی اشیالوٹ کرفرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق پولیس حکام صبح پانچ بجے کے قریب واردات کی اطلاع ملی تھی کہ دو مسلح ڈاکوکے گھر میں داخل ہوئے ہیں۔دوسری جانب اکرم شیخ کے فارم ہائوس پرڈکیتی کی واردات پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا ہے ، ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔