میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راولپنڈی، طلاق کی شرح میں اضافہ ،13560مقدمات دائر

راولپنڈی، طلاق کی شرح میں اضافہ ،13560مقدمات دائر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

رواں سال ضلع ر اولپنڈی میں طلاق، خانگی جھگڑوں میں بہت اضافہ ہوا اور 13ہزار 560مقدمات دائرکیے گئے ۔ راولپنڈی میں یکم جنوری سے دسمبرتک طلاق، خانگی جھگڑوں کے 13560مقدمات دائرکیے گئے جبکہ 2893خواتین نے طلاق حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17سال سے 30سال ہیں اورفیس بک اورواٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں۔کچہریوں میں آکر کی جانے والی شادیاں 50سے 70فیصد ناکام ہونے لگیں، اس سال 281خواتین، لڑکیوں نے گھروں سے بھاگ کر دارالامان میں پناہ لی جبکہ فیملی عدالتوں میں طلاق، بچوں کی حوالگی، سامان جہیز کی واپسی اور حق مہرکے 10 ہزار کیس زیر سماعت ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں