میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعتماد کے ذریعے میاں بیوی حساس بندھن کو مضبوط کر سکتے ہیں‘ ریما خان

اعتماد کے ذریعے میاں بیوی حساس بندھن کو مضبوط کر سکتے ہیں‘ ریما خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کوئی گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہوتا کہ اسے جب چاہے ختم کر دیا جائے ،یہ یقینا بڑا حساس بندھن ہوتا ہے لیکن میاں ایک دوسرے پر اعتماد کر کے اسے مضبوط بندھن میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریما خان نے کہا کہ بغیر کسی جواز کے شادی جیسے رشتے کو ختم کرنا گنا ہ کے زمرے میں آتا ہے اور اس حوالے سے ہمارے مذہب میں سب کچھ واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو شادی کے بعد ایک دوسرے کی عادات کو سمجھنا چاہیے اور غلطیوں پر دل بڑا کرنا چاہیے ۔ لڑائی جھگڑا ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن اسے نفرت اور دور ی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے پہلے ہی دونوں کو ایک دوسرے کو منا لینا چاہیے ۔ میرے خیال میں اگر دونوں میں سے کوئی بھی ایک معذرت کر لے تو اس میں کسی کی عزت کم نہیں ہوتی بلکہ اس سے پیار بڑھتا ہے اور میاں بیوی کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں