میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل

ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل نیشنل اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(ای او سی)برائے پولیو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے نیشنل اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ(این ایس اے جی)تشکیل دیا گیا جس کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی سابق فوکل پرسن برائے پولیو شہناز وزیر علی، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی سابق فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقبل مندوب ضمیر اکرم شامل ہوں گے ۔رانا محمد صفدر نے کہا کہ ایڈوائزری گروپ میں شامل دیگر ارکان میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن خالد مگسی، پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت سروسز ڈاکٹر نوشین حامد اور سندھ اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے قانون ساز ڈاکٹر سنجے گنگوانی شامل ہیں ۔خیال رہے کہ صحت کے عالمی فورم پر پاکستان کے سیاسی مسائل کو موضوع بحث لاتے ہوئے بین الاقوامی مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی)نے کہا تھا کہ ملک میں پولیو پروگرام اور انسداد پولیو ویکسین دینے کا عمل سیاسی فٹ بال بن چکا ہے بعدازاں حکومت نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں