میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا تاہم لوگوں کو دینی اور سماجی پیغامات پہنچانے کے لیے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتا رہوں گا۔حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 10 سال کے عرصے کے دوران خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کی اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں اب وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔حمزہ عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے، میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کنارہ کشی مشہوری کے لیے اختیار نہیں کررہا بلکہ مستقبل میں آپ خود میری فلمیں اور ڈرامے دیکھیں گے، حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سیاست چھوڑنے کا عندیہ بھی دیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔چند روز قبل حمزہ عباسی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا۔یاد رہے کہ حمزہ عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو ازواجی بندھن میں بندھ گئے تھے جس کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب حمزہ عباسی نے یہ اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں