میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے 72 سال، دنیا بھر میں یوم سیاہ

کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے 72 سال، دنیا بھر میں یوم سیاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری مسلمان 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں کاروباری مراکز بند ہیں ، جلسے ، جلوس، مظاہرے جاری ہیں اور جگہ جگہ دھرنے دیے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ آج پاکستان کی جانب سے سفارت خانوں کو وادی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔حریت رہنما علی گیلانی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آج لال چوک سرینگر کی طرف مارچ کرے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج نے حملہ کرکے وادی پر قبضہ کرلیا تھا، اسی طرح مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگرخطاب کریں گے ۔صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، عالمی برادری کردار ادا کرے ، نام نہاد بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزادی تک کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں داخل ہو کر اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پائوں تلے روندا۔جبکہ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اس موقع پر سب سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بحیثیت ایک مسلمہ فریق کے اپنی افواج کو کشمیر میں داخل کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں