میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیکب آباد،نجی ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4 نومولود بچے جاں بحق

جیکب آباد،نجی ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4 نومولود بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جیکب آباد میں نجی ہسپتا ل میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث چار نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی ہسپتا ل میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث چار نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ہسپتا ل انتظامیہ نے کہا کہ چاروں دوسرے آکسیجن سلینڈرپرمنتقلی کے دوران جاں بحق ہوئے ۔دوسری جانب بچوں کے ورثا نے کہا کہ ہمارے بچے ہسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے ،ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ہسپتا ل انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں