میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے حوالہ سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے ۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کسی بھی بلیک لسٹ ہو جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالہ سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ، پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کی کاروائی پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیاء پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کر رہا ہے اور اس حوالہ سے پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے اور رکن ممالک اس معاملہ کا نوٹس لیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں نہیں آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ رکن ممالک بھارت کی جانب سے معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں