میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں