کرپشن اور منشیات کے الزام میں گرفتارقوم کے مجرم ہیں،فردوس عاشق
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کیلئے گورنمنٹ ہائوس مری کی طرز پر شاہانہ فائیو سٹار سہولتوں کا مطالبہ دیگر قیدیوں سے مذاق ہے ۔انہوں نے کہا شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں، جہاں بلا تفریق قانون کا یکساں اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے ، اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔