میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔امریکی صدر اور میئر لندن میں پھر لفظی جنگ شروع ہوگئی، ٹرمپ نے صادق خان کو برطانیا کیلئے آفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر، صادق خان کی تنقید پر ادھار چکانے کیلئے میدان میں آ گئے ۔لندن چاقو حملوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے میئر کو نشانے پر لے لیا، کہتے ہیں صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔ صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ میئر ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں