میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی،شہبازشریف نے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی،شہبازشریف نے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان کے ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے نظر ثانی شدہ نام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیے۔ سندھ سے خالد جاوید، عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر)نو رالحق قریشی کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، رؤف عطا اور شاہ محمد جتوئی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے معنی خیزمشاورت ہو اگر معنی خیز مشاورت نہ ہوئی تو یہ آئینی ذمہ داری پوری نہیں ہو گی۔آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایسے تبصرے آپ کے نامزد افراد پر بھی کیے جا سکتے ہیں تاہم میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کے حوالے سے ایسی رائے نہ دوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو،آپ کے نامزد کردہ افراد پر میں نے تفصیلی غورو خوض کیا۔ درخواست ہے آپ ان ترمیم شدہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کریں۔ آپ نے وزیر خارجہ کے خط کے ذریعے جس شخص کو نامزد کیا تھا بعد میں اسے خود ہی نااہل قرار دے دیا، نامزدگیوں کے حوالے سے مناسب طریقہ سے بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہئے۔ شہباز شریف نے خط میں کہا کہ انتخاب کے لیے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے۔ اتفاق رائے کے لیے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہئے۔ حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی ساکھ کے لیے یہ مشاورت خفیہ رکھی جانی چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں