امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
افغان طالبان نے گزشتہ روزکابل میں ایک امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ گزشتہ روزکی صبح کیے گئے اس حملے میں 4 عام شہری ہلاک اور 4 امریکی فوجی زخمی ہو گئے تھے جس کی تصدیق امریکی فورسز کے ایک ترجمان نے بھی کردی تھی۔ افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں دو امریکی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جب کہ دس سکیورٹی اہلکار مارے گئے ، یہ بات اہم ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی ۔