غلط انجکشن سے صبا کی موت کا مقدمہ درج
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی کی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی کی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،قتل خطا اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت مقدمے میں گرفتار ڈاکٹر عدنان نامزد کیا گیا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے جسم میں کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق کیمیکل کے باعث بچی کے چہرے پر نشانات بھی موجود ہیں، بچی کے جسم سے مختلف نمونے لیے گئے ہیں جنہیں لیبارٹری بھیجا گیا ، جن کی رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوگا۔