میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی بھارتی و اسرائیلی قیادت پر تنقید

عمران خان کی بھارتی و اسرائیلی قیادت پر تنقید

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کے شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کس حد تک جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے ، اسرائیل اوربھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں سے یہ نہیں پوچھتے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کیا کر رہے ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں