میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ ا سکینڈل،انورمجیدکی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد

منی لانڈرنگ ا سکینڈل،انورمجیدکی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کی عدالت نے منی لانڈرنگ ا سکینڈل میں انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔جبکہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب مقدمہ اسلام آبادمنتقل ہوچکاتوکیس کیسے سنیں؟ملزمان اسلام آبادسے ضمانت بھی لے چکے ہیں،وکیل انور مجید نے کہا کہ جواب کیلئے مہلت دی جائے ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ مہلت نہیں،درخواست مستردکرتے ہیں۔عدالت نے انورمجید کی درخواست مستردکردی۔عدالت میں حسین لوائی اورطحہٰ رضاکی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، حسین لوائی اورطحہٰ رضانے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ کیس اسلام آبادمنتقل ہو چکا، ضمانت بھی متعلقہ عدالت میں دائرکریں گے ،عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے پرنمٹادیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں