میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی تبا ہی کی ذمہ دار اقتدار میں شریک جماعتیں ہیں، آفاق احمد

کراچی کی تبا ہی کی ذمہ دار اقتدار میں شریک جماعتیں ہیں، آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آفاق احمد نے چند دن کی بارش میں قیمتی جانوں کے نقصان اور شہر کی بربادی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار اقتدار میں شریک جماعتیں ہیں ، جنہیںعوام کے مسائل سے کوئی دلچپسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں کیونکہ کار کردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کا میابی حاصل کرنے کے بجائے دولت کی بنیاد پر انتخابی نتائج خریدنے پر یقین رکھتی ہیں اس لئے انہیںعوام کے ردِ عمل کی پر واہ نہیں ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کسی بھی ردِ عمل کی پرواہ کئے بغیر ایک عرصے سے حکومت میںشامل جماعتوں میں وسائل کی بند ربانٹ کا سلسلہ جارہی ہے ذاتی جیبیںبھر نے کیلئے کسی جماعت نے چائنہ کٹنگ کرکے شہرکی بربادی میں اپنا حصہ ڈالا تو کسی نے گوٹھ آباد اسکیموں کے نام پر آدھے سے زیادہ شہر کو بے ہنگم کی آبادی میںتبدیل کردیا جس کی وجہ سے شہر کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میںشریک جماعتوںنے متاثرہ علاقوںمیںپانی میں اتر کر تصویریں بنوانے اور مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کی مکاریوں سے متاثر ہونے کے بجائے ہر انتخابی عمل میں ان لوگوں کو شکست دے کر ان کا احتساب کرنے کی کوشش جاری رکھیں وہ دن دور نہیںجب یہ شہر ان مکاروں اور لیٹروں سے آزاد ہوگا۔

ََََََََََََََََََََ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں