میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں حدت ، گرمی قہر ڈھائے گی

کراچی میں حدت ، گرمی قہر ڈھائے گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ، درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے امکان ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر تین دن جاری رہ سکتی ہے تاہم پیر سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ۔ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں