سابق قانون ساز جمشید دستی قانون کے امتحانات میں فیل
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
چیئرمین عوامی راج پارٹی اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں فیل ہوگئے ہیں۔ بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ایل ایل بی سال اول کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سابق قانون ساز جمشید دستی سال اول میں قانون کے تمام پرچوں میں فیل قرار پائے ہیں۔ دس سال تک رکن قومی اسمبلی رہنے والے جمشید دستی ولد سلطان محمود نے گزشتہ سال رول نمبر 1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی سال اول کے امتحانات دئیے تھے ۔ چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے زیرانتظام ملتان کے ایک پرائیویٹ لا ء کالج کے ذریعے ایل ایل بی کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے ۔جمشید دستی کو 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔