میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت پلوامہ واقعہ پر قابل عمل معلومات دے،فوری کارروائی کریں گے،عمران خان

بھارت پلوامہ واقعہ پر قابل عمل معلومات دے،فوری کارروائی کریں گے،عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ بھارت پلوامہ واقعہ پر قابل عمل انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے ، فوری کارروائی کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔

اتوار کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے تبصرہ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے اس بیان کہ ’’ اگر بھارت نے ہمیں قابل عمل انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں تو ہم اس پر فوری کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر2015ء میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران ہمارا اس بات پر اتفاق ہواتھا کہ چونکہ تخفیف غربت ہمارے خطے کی ترجیح ہے اس لیے ہمیں امن کی کوششوں کو دہشت گردی کے کسی واقعہ کی وجہ سے ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہئے تاہم پلوامہ حملے سے بہت پہلے ستمبر 2018ء میں ان کوششوں کو ڈی ریل کردیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ افسوس ہے کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سے امن بدستور مبہم ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امن کو ایک موقع دینا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں