میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مضرصحت کھانا، جاں بحق بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

مضرصحت کھانا، جاں بحق بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی اسپتال میں جان کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تفریح کی غرض سے آنے والے خاندان کے 5معصوم بچے گزشتہ روز مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ہفتہ کو اسپتال میں داخل ان بچوں کی پھوپھی بھی چل بسیں، جس کے بعد مبینہ زہر خورانی سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔کراچی کے نجی ریسٹورنٹ کے مبینہ مضرِصحت کھانا کھانے سے پانچ بچے دم توڑگئے تھے جبکہ بچوں کی پھوپھو بیناکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 28سالہ بینا کو رات گئے حالت بگڑنے پر آئی سی یو سے وینٹی لیٹرپر شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئیں، لواحقین نے بینا کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔28 سالہ بینا نے بھی ریسٹورنٹ کی مضر صحت بریانی کھائی تھی، میت کوآبائی گائوں روانہ کردیاگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں