میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے اور دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں سیکرٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کیلئے مداخلت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں