میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوالہ ہنڈی: دعوت اسلامی کے اندرونی حلقوں میں تشویش کی لہر، صلاح مشورے شروع

حوالہ ہنڈی: دعوت اسلامی کے اندرونی حلقوں میں تشویش کی لہر، صلاح مشورے شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطاری نے بیرونِ ملک تبلیغی اجتماعات کاشیڈول ختم ہونے کے باوجود اپنے دورے کو از خود طویل کردیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ حاجی عمران عطاری اور حاجی عبدالحبیب عطاری (فیصل کنگ) کی مبینہ بدعنوانیاں، زمینوں کی فروخت میں گھپلے اور حوالہ ہنڈی سمیت دعوت اسلامی کے مالی معاملات میں خُردبرد کا حساب نہ دینے پر دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے مخلص ارکان میں گہری تشویش پائی جارہی ہے، اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس کراچی یا فیصل آباد فیضان مدینہ میں طلب کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔


مرکزی شوریٰ کے مخلص ارکان میں حاجی عمران اور عبدالحبیب عطاری کی سرگرمیوں پر گہری تشویش، اجلاس بلانے کی تیاریاں


ذرائع کے مطابق جس میں حاجی عمران عطاری اور عبدالحبیب عطاری کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اس تمام صورت حال میں حاجی عمران عطاری نے حاجی عبدالحبیب عطاری کو کہا ہے کہ آپ فوراً پاکستان جائیں اور تمام معاملات کا جائزہ لیں، جبکہ حاجی عمران عطاری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ فی الوقت مدنی چینل پر لائیو پروگرام کرینگے اور تمام مذکورہ سنگین معاملات کو نظرانداز کرتے ہوئے مسکرا مسکرا کر اور اپنی تمام پریشانیوں کو چھپاتے ہوئے ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کرینگے کہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا، لیکن مخلصینِ دعوتِ اسلامی اور عوام اہلسنت میں اس تمام صورت حال پر شدید تشویش پائی جارہی ہے کہ دنیا بھر میں دین اسلام کو پھیلانے والی دعوت اسلامی میں ایسے کرپٹ عناصر بھی موجود ہیں جس سے اس کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔


فیصل کنگ عرف حاجی عبدالحبیب عطاری کی اپنے بیٹے محمد مدنی رضا اور خود کو بچانے کے لیے ڈیل کی کوششیں تیز، دباؤ بڑھنے لگا


ذرائع کے مطابق یونی ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈکے فیصل کنگ عرف حاجی عبدالحبیب عطاری نے اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے محمد مدنی رضا اور خود کو بچانے کے لیے ڈیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اپنے یونی ورلڈ کے گرفتار ملازم شہریار پر پورا ملبہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جبکہ دوسری جانب دعوت اسلامی کو اربوں روپے ماہانہ فنڈ دینے والوں میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے اور بزنس کمیونٹی میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ہمارا پیسہ زکوٰۃ خیرات کی مد میں لے کر حوالہ ہنڈی میں استعمال کیا جارہا ہے اور زمینوں اور دوسرے ناپسندیدہ کاموں میں استعمال کیاجارہا ہے۔ دعوت اسلامی اس کرپٹ ٹولے حاجی عمران عطاری، فیصل کنگ عرف عبدالحبیب عطاری اینڈ کمپنی کو فارغ کرے، ورنہ ہم آئندہ چندہ اور کسی بھی قسم کا مالی تعاون نہیں کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں