ایک پیشہ ور فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے،آرمی چیف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
آرمی چیف نے میگنائزڈفارمیشن کی حربی مشقتیں دیکھیں اور جوانوں اور افسروں کے تربیتی معیار اور تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پاک فوج جنگ لڑنے کا تجربہ رکھتی ہے ایک پیشہ ور فوج سے ہی جنگ سے پرہیز اور امن کی ضمانت ہوتی ہے ۔