میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بریک ڈائون،دو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کام غیر معیاری قرار

بجلی بریک ڈائون،دو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کام غیر معیاری قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی ملک میں گزشتہ دنوں ہونے والے بجلی بریک ڈان پر این ٹی ڈی سی نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 2 اور 3 کا کام غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ملک کے بیشتر مقامات میں 13 اکتوبر کے روز غیر اعلانیہ و غیر متوقع بجلی کے بریک ڈائون معاملے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے رپورٹ مکمل کرلی ہے۔انکوائری رپورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 2 اور 3 کا کام سمیت ترسیلی نظام کی خرابی، استعمال ہونے والا سامان بھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔این ٹی ڈی سی نے رپورٹ میں بتایا کہ سامان کے معیار،کام کرنے والوں کی استعداد کار پر سوالیہ نشان ہے، استعمال ہونے والے کنیکٹرز ٹرانسمیشن لائن کے لئے نہیں بنے تھے۔رپورٹ میں سسٹم میں تبدیلی کر کے عارضی انٹر کنکشن کے لئے استعمال کئے جانے اور پراجیکٹ ٹیم کا ٹاور 25 سال پرانے کنکٹر استعمال کئے جانے کے انکشافات ہوئے ہیں جب کہ مقررہ معیارات کے مطابق پراجیکٹ کی مرمت بھی نہیں ہو سکی۔بجلی بریک ڈائون معاملے پر وزارت توانائی نے این ٹی ڈی سی کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ 13 اکتوبر کو ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہوئے جس سے کراچی سمیت سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں