میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے ۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔یاد رہے کہ شہباز شریف 21 دسمبر کو بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے ۔شہباز شریف آشیانہ اقبال ہائوسنگ ا سکیم ا سکینڈل کے سلسلے میں نیب لاہور کی حراست میں ہیں، نیب حکام پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں لاہور سے اسلام آباد لاتے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے منسٹر انکلیو میں واقع شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں