میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا،الاسکا میں شدید زلزلہ، سڑکوں اور پلوں کو نقصان

امریکا،الاسکا میں شدید زلزلہ، سڑکوں اور پلوں کو نقصان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکی ریاست الاسکا میں سات شدت کے زلزلے کے بعد پانچ سو سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ایک روز پہلے آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات تھی اور جمعہ سے اب تک 545جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ شدت کا جھٹکا ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کیا گیا ،اس زلزلے سے شہر اینکریج سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، شہر کی اہم شاہراہیں زلزلے کی شدت کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں، درجنوں پلوں ، انٹرچینج اور ہائی ویز کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوا، زلزلے سے مالی نقصان کے علاوہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، ماہرین کے مطابق آفٹرشاکس کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں