میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے یقین دلایا ہے وہ امریکا کے خلاف نہیں،امریکی رکن پارلیمنٹ

عمران خان نے یقین دلایا ہے وہ امریکا کے خلاف نہیں،امریکی رکن پارلیمنٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی رکن اسمبلی بریڈ شرمین نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ وہ امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے سینئر قانون ساز رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکا کے خلاف نہیں ہیں۔کیلیفورنیا سے کانگریس مین، بریڈ شرمین نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ وہ عمران خان کی پاکستان میں اقتدار میں دوبارہ آنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔تاہم بریڈ شرمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ حال ہی میں انھوں نے عمران خان سے بات کی اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بریڈ شرمین کے بقول گفتگو کے دوران عمران خان نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔خیال رہے کہ بریڈ شرمین نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اور گرفتاریوں کے تناظر میں مطالبہ کیا تھا کہ ‘‘پاکستانی حکام سے مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں اور ذمہ دار کو جوابدہ بھی ٹھہرایا جائے’’۔بریڈ شرمین کی طرح افغانستان میں امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے چند بیانات سے یہ تاثر قائم ہوا کہ وہ پاکستان میں عمران خان کی سپورٹ کر رہے ہیں تاہم زلمے خلیل زاد نے بھی اس بات کی نفی کی تھی کہ وہ عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں