چینی قونصلیٹ پرحملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
دو روز قبل کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے ہشت گرد حملے کے ر وز ہی حب کے راستے سے کراچی میں داخل ہوئے ، انہوں نے حب سے شیرشاہ اور پھرمائی کلاچی روڈ سے بوٹ بیسن کا راستا اختیار کیا۔دہشت گردوں نے چینی قونصلیٹ کی ریکی حملے کے چند گھنٹے پہلے کی۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ان سے برآمد ہونے والی گاڑی کرائے پر لی گئی تھی۔واضح رہے کہ23 نومبر کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر تین دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جسے پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جب کہ قونصلیٹ میں ویزہ کے لیے آنے والے باپ بیٹے بھی فائرنگ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔