میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں عوام کو زرداری مافیا سے نجات دلوائیں گے، عمران خان

سندھ میں عوام کو زرداری مافیا سے نجات دلوائیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ لاہور میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ صحتیابی کے بعد سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا، سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت سندھ کے عوام کو ہے ،سندھ میں عوام کو زرداری مافیا سے نجات دلوائیں گے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سندھ میں خودکشیاں ہورہی ہیں، عمران خان نے سندھ میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی بھی ہدایات دیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عمران خان کے سندھ میں آنے سے پہلے عوام تیار ہوجائے ، اگلے ہفتے سے پورے سندھ میں ویلکم عمران خان مہم چلائیں گے ، عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر جاکر پہنچائیں گے ، ویلکم عمران خان مہم میں سندھ بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ، سندھ بھر میں ریلیاں اور کنونشن منعقد کیے جائیں گے ، وکلا سمیت پی ٹی آئی کی تمام ذیلی تنظیموں کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائیں گی، سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی سے نجات دلوانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں