میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کے انکشافات پر مبنی وزیراعظم کاویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر

کرپشن کے انکشافات پر مبنی وزیراعظم کاویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تصدیق کر دی ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا یہ پیغام کو اتوار کو جاری ہونا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کیخلاف انکشافات کے معاملے پر مشاورت کے بعد قوم کے نام اپنا ویڈیو پیغام نشر کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ایک نجی ٹی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رہنماؤں نے وزیراعظم کو ویڈیو پیغام جاری نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، قانونی نقطہ نظر کے تحت ویڈیو خطاب منسوخ کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو کرپشن کے خلاف ویڈیوپیغام جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو چیزیں سامنے لاؤنگا وہ آپ کیلئے دلچسپ ہونگیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں