میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عہدہ چھوڑنے کی باتیں بے بنیاد، پینٹا گون نہیں چھوڑوں گا،امریکی وزیردفاع

عہدہ چھوڑنے کی باتیں بے بنیاد، پینٹا گون نہیں چھوڑوں گا،امریکی وزیردفاع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ وہ امریکی انتظامیہ سے الگ ہو رہے ہیں۔جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں اور حکومت سے الگ ہونے کا سوچا بھی نہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ اس طرح کی کتنی ہی افواہیں پہلے بھی سن چکے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ میں حکومت سے الگ نہیں ہو رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں