میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کا وزیراعظم بن کر بھی دل نہیں بھرا،شیخ رشید

نوازشریف کا وزیراعظم بن کر بھی دل نہیں بھرا،شیخ رشید

منتظم
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دینا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وزیراعظم بن بن کر بھی دل نہیں بھرا، نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ انہیں عدالتوں سے سزا نہ ہو اور الیکشن دو سال کے لیے ملتوی ہو جائیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں اور اداروں کو آنکھیں دکھانے والوں کا سدباب ہو۔سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے، انہیں یہاں تک مریم بی بی لیکر آئیں ہیں اور اگلا کام بھی وہ خود ہی کردیں گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے ہی نوازشریف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آ جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تیار کر لیا ہے جس کا اعلان ڈیرہ غازی خان کے جلسے میں اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دینا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں