میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہوگا‘ خورشید شاہ

اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہوگا‘ خورشید شاہ

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں، اگر اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہوگا، تحریک عدل کیا ہے یہ تو نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں، گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے تحریک عدل چلانے کے اعلان پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہیں تحریک انصاف کے مد مقابل تحریک عدل پارٹی تو نہیں بنا رہے، تحریک عدل سے متعلق ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدل کہا ہے یہ تو نواز شریف ہی تبا سکتے ہیں ،تاہم انہوں نے بارہا نواز شریف کو کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اگر اداروں کے درمیان ٹکراؤ شروع ہو گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں