میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے این آر او یا ججز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیخلاف عمران خان نے پھر دھرنے کی دھمکی دیدی

نئے این آر او یا ججز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیخلاف عمران خان نے پھر دھرنے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اوباڑو(نامہ نگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کے گارڈ فادر ہیں نواز شریف کا 300ارب ملک سے باہر پڑا ہے آصف زرداری کا بھی ملک سے باہر پیسے کم نہیں عوام کرپٹ افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں اقتدار میں آکر گورنر ہائوس کو لائبریری اور فیملی پارک بنائیں گے ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، اس بار اگر نواز شریف کو این آر او ملا تو سارے پاکستان کے لوگوں کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا، شہباز شریف کو بھی کسی قسم کا این آر او نہیں ملنا چاہیے۔ اتوار کے روز اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے عوام پر ہورہا تھا ہم نے بڑی کوشش کی سندھ کے لوگ جاگ جائیں اللہ کا شکر ہے کہ سندھ کے لوگ جاگ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جس عوام نمائندے کے کاروبار اور پیسہ ملک سے باہر نہ ہو عوام اس کو ووٹ نہ دیں اس ملک میں کرپشن کے دو گارڈ فادر نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ملک سے باہر کتنا پیسا پڑا ہے نواز شریف کا تین سو ارب روپیہ ملک سے باہر پڑا ہے، آصف علی زرداری کے دبئی سے لے کر نیویارک تک جائیداد ہے، پیرس میں محلات ہیں اور لندن میں آصف زرداری کا ہوٹل ہے ،انہوں نے کہا کہ جب کسی کا پیسہ اور کاروبار ملک سے باہر ہو وہ ملک کی کیا فکر کرے گا، مغربی ملکوں میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کسی کا پیسہ ملک سے باہر ہو، نواز شریف کے بچوں نے بیرون ملک شہریت لی ہوئی ہے، ان کے پاس پاکستان میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں ان کا علاج ہو، میں نے بیس سال بیرون ملک کرکٹ کھیلی پیسہ پاکستان لایا میرا ملک سے باہر کوئی کاروبار نہیں، عمران خان نے کہا کہ جب کوئی اقتدار ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے اس کو کرپشن کہتے ہیں عوام وعدہ کریں کہ جب کوئی ملک کا پیسہ لوٹتے ہوئے پکڑا گیا تو عوام اس کا سوشل بائیکاٹ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں