میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف زرداری رابطہ کرانے میں ناکام رہا، خواجہ آصف

نواز شریف زرداری رابطہ کرانے میں ناکام رہا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹیکے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہے۔میڈیا کوخصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانچ سات دن تک انہوں نے فون کیے اور پیغامات بھی چھوڑے، تاہم زرداری صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے رہنما پیپلز پارٹی کی ممکنہ ناراضی کا امکان تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شاید آصف زرداری کی کچھ شکایات جائز ہوں، ان پر بات ہوسکتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ زرداری رابطوں والے آدمی ہیں، مگر اس بار رابطے نہ کرنے کا آپشن لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں