میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا

عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے،وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں