میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کترینہ تھوڑی دیر عالیہ بھٹ کی ٹرینر بنی تو عالیہ کی شامت آگئی

کترینہ تھوڑی دیر عالیہ بھٹ کی ٹرینر بنی تو عالیہ کی شامت آگئی

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اسی وجہ سے جب وہ عالیہ بھٹ کی تھوڑی دیر کے لیے ٹرینر بنی تو جیسے عالیہ کی شامت ہی آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف، کرینہ کپور، ملائکہ اروڑا اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی شاگرد اور ان ہی کے فٹنس سینٹر میں ورزش کرتی ہیں۔ دیگر لوگوں کی طرح یہ ایک دوسرے کو فٹنس ٹپس بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی صورت حال اْس وقت پیش آئی جب کترینہ اور عالیہ ایک ہی وقت فٹنس سینٹر پہنچیں لیکن یاسمین کراچی والا موجود نہیں تھیں۔ٹرینر کی غیر موجودگی میں کترینہ نہ صرف عالیہ کی استاد بن گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کی ہدایات پر عالیہ بھٹ وزن اْٹھاکر آدھی اٹھک بیٹھک (اسکواٹ) کررہی ہیں، کترینہ کیف ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی گنتی بھی گن رہی ہیں اور مزید 300 بار اٹھک بیٹھک کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں