معافی مانگنے والوں کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے، خورشید شاہ
شیئر کریں
سکھر (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکرائو ملکی سالمیت کے خلاف ہے ٗ سیاستدانوں کو عوام کے حق کی بات کر نی چاہیے ٗ کچھ سیاستدان پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر کہتے ہیں معاف کردو ٗ معافی مانگنے والے سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔صالح پٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کومضبوط کرنے کی کوشش کی ٗآج پاکستان مسائل میں الجھا ہوا ہے ٗایسے حالات پیداہوئے ہیں جنہیں حل کرنا فرض ہے ٗاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ،سیاستدانوں کوعوام کے حق کی بات کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب سے باربار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں اور ہم سے مل بیٹھ کر مسائل حل کریں،لیکن پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور نوازشریف دونوں ہی پارلیمٹ میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایساشخص پارلیمنٹ کو ختم نہیں کر سکتا جو خود کو طاقتور سمجھتا ہو ٗانہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتورثابت کرکے دکھایا، عوامی طاقت محسوس نہ کرنے والا شخص مٹ جاتا ہے،جوعوام کے لیے جیتا ہے وہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ،خورشید شاہ نے کہا کہ تقریروں اورگالیوں سے سیاست نہیں کی جاتی،کچھ سیاستدان پہلے گالیاں دیتے ہیں پھرکہتے ہیں معاف کردو۔