میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کے خلاف پی آئی اے ایف کی کارکردگی قابل تعریف ہے‘ آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف پی آئی اے ایف کی کارکردگی قابل تعریف ہے‘ آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کارکردگی کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کی تعریف کی جمعرات کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس مصحف بیش سرگودھا کا دورہ کیا آرمی چیف نے کثیر القوی مشقوں کا معائنہ کیا مشقوں میں پاکستان سعودی عرب اور ترک فضائیہ نے حصہ لیا 8ملکوں کی فضائی افواج کے نمائندوں نے بطور مبصر شرکت کی اور 16اکتوبر سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پی آئی اے ایف کی کارکردگی کو سراہا آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کی تعریف کی اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ عالمی سکیورٹی صورتحال کے باعث حربی حکمت عملی میں تبدیلی آئی جبکہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں بہت کچھ سیکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں