میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج ہماری ہے مگر تمام اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہئے، مریم نواز

فوج ہماری ہے مگر تمام اداروں میں باہمی احترام ہونا چاہئے، مریم نواز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارا ادارہ ہے اور پوری قوم سمیت ہم سب اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اداروں کے مابین باہمی احترام بھی ہونا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو جب کوئی بات نہیں ملتی تو وہ خاندانی اختلاقات کی باتیں کرتے ہیں یہ خبریں میں گزشتہ 30 برس سے سن رہی ہوں، اختلافات کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی، نااہلی کے بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہی ہیں ان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور رہیں گے، جبکہ حمزہ شہباز تو میرا چھوٹا بھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ فوج ہمارا ادارہ ہے، جو ہماری حفاظت کی جنگ لڑتی ہے اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم ہر ادارے میں باہمی احترام ہونا چاہئے۔مریم نواز نے کہا کہ پاناما کیس دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جہاں نااہلی پہلے اور کیسز بعد میں چلے اور ایک ہی مقدمے میں 5 ، 5 بار فیصلے سنائے گئے اور جنہیں ثبوت نہیں مل رہے وہ ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں، لیکن مقدمے چلتے رہیں گے اور ثبوت قیامت تک نہیں ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود یہ بات کی تھی کہ نیب وفات پاچکا ہے اب نیب دوبارہ زندہ کیسے ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں