میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نےتنقید کے باوجود حلف اُٹھا لیا

سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نےتنقید کے باوجود حلف اُٹھا لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود حلف اٹھا لیاحلیمہ یعقوب کو بغیر ووٹ حاصل کیے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور کی مالے مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی سابق پارلیمانی اسپیکر حلیمہ یعقوب نے انتظامیہ کی جانب سے ان کے حریفوں کو صدر کی اہلیت کے سخت معیار پر پورا نہ اترنے کے اعلان کے بعد صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کی تھی، اگرچہ سنگاپور میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک رسمی ہے تاہم صدر کے پاس اہم سرکاری تقرریوں کو ویٹو کرنے کا اختیار ہیصدارتی منصب سنبھالنے کے بعد 63سالہ حلیمہ یعقوب نے اپنے پہلے خطاب میں پورے مرحلے کے دوران جنم لینے والی نسلی کشیدگی کو ختم کرنے اور بغیر تعصب نسل زبان اور مذہب کے خود کو سنگاپور کے تمام شہریوں کا صدر منوانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب ہمیں مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور سنگاپوری افراد قدرتی طور پر اور باقاعدگی سے تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کو صدر منتخب کرتے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں