میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی، آپریشن کامیاب قرار

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی، آپریشن کامیاب قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسپتال جا کر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عیادت کی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو گزشتہ روز سینے میں شدید تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی انجیو گرافی کی، جس میں دو شریانیں بند ہونے کی تشخیص کرتے ہوئے فوری انجیو پلاسٹی تجویز کی ۔ڈاکٹر ندیم حیات اور شاہد ندیم نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی کی جس کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق انجیو پلاسٹی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ بالکل خیریت سے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ کر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں