افغان طالبان پشاور، کوئٹہ میں موجود ہیں، امریکی کمانڈر کی ہرزہ سرائی
شیئر کریں
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے جس سے باخبر ہیں ٗدہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو ر وکنا ہوگا افغان ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل جان نکلسن نے کہاکہ افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ سنگین ہے اور اسے حل کرنا ہوگا۔امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملک سے باہر موجود پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان نجی طور پر بات چیت کی گئی تھی تاہم ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی امریکی کمانڈر نے کہاکہ دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی حمایت میں کمی آئی ہے تاہم اسے ختم ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہے لیکن ملک میں جاری فوجی کوششیں جاری رہیں گی اور امریکا افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔دوسری جانب پاکستانن کا امریکی نائب وزیر خارجہ کو وقت دینے سے انکار امریکا نے پاکستانی حکومت کے مطالبے پر قائم مقام نائب وزیر خارجہ اورپاکستان افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ایلس ویلز کا پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان رک سانلسن نے ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے التویٰ کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا ہے تاہم دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی۔قبل ازیں امریکی قائم مقام وزیرخارجہ کو شیڈول کے مطابق رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس دوران ان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی طے تھیں امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ایلس ویلزکا دورہ پاکستان، امریکا کی سفارت کاری برائے جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اور وہ یہاں سے ڈھاکا روانہ ہو ں گی واشنگٹن میں قائم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ دورے میں وہ ان ممالک کے حکام، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی اور خطے میں امریکی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایلس ویلز کا یہ دوسرا دورہ پاکستان تھا جس کو اب ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔