میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز کھل کر سازش کی وضاحت کریں، کوتاہیوں کا ملبہ وزارت داخلہ پر نہ ڈالیں، چوہدری نثار

پرویز کھل کر سازش کی وضاحت کریں، کوتاہیوں کا ملبہ وزارت داخلہ پر نہ ڈالیں، چوہدری نثار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے ترجمان نے پرویز رشید کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے غلطیوں اور کوتاہیوں کا ملبہ وزارت داخلہ اورا سٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا۔ لگتا ہے کہ ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اور سابق وزیر داخلہ پر آ کر اٹک گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کاش سینیٹر پرویز رشید اپنے بیان میں کچھ وضاحت بھی کر دیتے، چودھری نثار بتاتے کہ کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے انھیں وزارت داخلہ سے کس مدد کی توقع تھی۔چودھری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید اتنے ہی معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو مشورہ دیں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائیں۔ ان میں اخلاقی جرأت ہونی چاہیے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کی کھل کر وضاحت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں