میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف سازش پر نہیں اپنی حرکتوں کی وجہ سے فارغ ہوئے ہیں ڈاکٹر عاصم

نواز شریف سازش پر نہیں اپنی حرکتوں کی وجہ سے فارغ ہوئے ہیں ڈاکٹر عاصم

منتظم
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

نااہلی پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں اور بھی لوگ زد میں آئیں گے
کراچی (کورٹ رپورٹر) ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں اور میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی۔ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف نے حکومتی مشینری اپنی ذات کے لئے استعمال کی، ن لیگ کا مستقبل کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا جب کہ نوازشریف سازش پرنہیں اپنی حرکتوں پر گئے ہیں، مجھے خوشی نہیں ہوئی بلکہ افسوس ہوا کہ ہمارے ملک کے لیڈر بھی اس طرح کے ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مجھے پکڑ کر میرے خلاف ریفرنس بنایا گیا اور شریف فیملی فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہی ہے، نیب کو نواز شریف کی کرپشن کا پتا تھا پھربھی کیس کیوں نہیں بنائے، چیرمین نیب کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہیئے، لوگوں کو خوش نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اور بھی لوگ زد میں آئیں گے، چور پولیس کا کیس ہرجمہوریت میں ہوتا ہے، طاقت ور بھی کبھی شکنجے میں آہی جاتا ہے جب کہ اچھا ہوا کہ سب کچھ کھل کرسامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے میں بھاگنے والوں میں سے نہیں، میری باہر کوئی جائیداد یا فلیٹ نہیں ہیاوراگرگیا تو واپس آؤں گا، ہم نے اصولوں کے لئے لڑنا ہے جب کہ 5 سال پپلزپارٹی ان ہی اصولوں پر لڑتی رہی ڈاکٹرعاصم نے مزید کہا کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں، میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی، میرے اوپر چوہدری نثارنے تحقیقات کے بغیرجھوٹے کیس بنائے، میرے کیس گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہیں جبکہ میں چیئرمین نیب کیخلاف درخواست دائرکروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں