میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی

تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2ہزار 7سو 85پاکستانیوں کو نوٹس جاری کر دیئے
ایک اہم پیش رفت کے دوران فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے 2ہزار 7سو 85پاکستانیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں جنہوں نے گذشتہ مالی سال کے دوران تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ایف بی ار کے ایک افسر نے بتایا کہ ان افراد کو اپنی امد کے ذرائع بتانے کے لیے کہا گیا ہے خیال رہے کہ موجوہ قانون کے تحت تحائف ٹیکس سے مستثنی ہیں اور بہت سے ایسے افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں قومی ریونیو میں حصہ ڈالے بغیر ہی اپنی آمدنی مال اور اثاثوں کی منتقلی کے لیے اس استثنی کو محفوظ طریقہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہیںحال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن شاد محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھاری تحائف وصول کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کرنے کی تصدیق کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں