میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریڈکارڈ دکھانے سے پہلے وزیراعظم اقتدار چھوڑدیں ‘ بلاول بھٹو

ریڈکارڈ دکھانے سے پہلے وزیراعظم اقتدار چھوڑدیں ‘ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اور اس سے پہلے ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی اپنے مذموم مقاصد کی خاطرسیاست میں آتے ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں کہ پاناما رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے ہر فرد نے ایک سال کے اندر اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا جب کہ ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبا سامنے آنے کے بعد نوازشریف اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں حالانکہ انہوں نے نے خود قوم سے وعدہ کیا تھا کہ شواہد ان کے خلاف آئے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس اب مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اوراس سے پہلے ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے جب کہ نواز شریف اپنے جرائم و میگا کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں سے تصادم سے گریز کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں